Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلاول نے الیکشن کا بگل بجا دیا، کارکنوں کو تیاری کاحکم

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کارکنان کو عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
کراچی کے کارکنان اور رہنماؤں سے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتےہیں، ہمیں اپنی تیاری شروع کرنی چاہیے، آئندہ وفاق میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی”۔
انہوں نے کراچی کی تباہ حالی کا ذمہ داری تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے یہاں سے تحریک انصاف کو بھگانا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’ کراچی کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے، شہر سے ایم کیو ایم کے دہشت گرد ختم ہوئے تو پی ٹی آئی نے اُن کی جگہ لے لی ، پی ٹی آئی کی شکل میں ایک نئی ایم کیو ایم آگئی مگر ہم اُسے بھی شکست دیں گے، پیپلزپارٹی کراچی میں پانی کے مسئلے کو حل کرائے گی‘۔ ’ہمیں آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا ،کیونکہ ہمیں بڑی قوتوں سے مقابلہ کرنا ہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے کیونکہ آج تک اسے حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، عمران خان نے پانی کے پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا مگر وہ پورا نہ ہوا، وفاق سندھ کے حصے کا پانی روک کر ناانصافی کررہا ہے‘۔ ’ہم تنظیم کی سطح پرپانی کی چوری کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے، ہم کراچی کے پانی پربہت محنت کریں گے تاکہ شہریوں کو اُن کے گھروں پر پانی دستیاب ہو، سندھ سالڈویسٹ بورڈ کراچی کےکچرے پرکام کررہی ہے، اس سال کے اختتام تک کراچی کی سڑکوں پربسیں آجائیں گی‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، پی پی کے پاس ہی پاکستان کو چلانے کا حل موجود ہے، موجودہ دورحکومت میں بدترین دھاندلی ہوئی مگر اب پیپلزپارٹی کی فتح کاوقت شروع ہوچکا ہے کیونکہ پاکستان کے عوام نے ہمار بھرپور ساتھ دیا‘۔
بلاول کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں حکومتی جماعت اقتدارحاصل کرتی ہے، آزادکشمیرمیں کھلےعام دھاندلی ہوئی جسے سب نے دیکھا، آزادکشمیرمیں وفاقی وزیر پیسے تقسیم کر رہے تھے، پیپلزپارٹی کےجیالے پہاڑوں میں جدوجہدکررہے ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر میں پی پی پی دوسری بڑی پارٹی کی صورت میں سامنے آئی ہے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button