غازی یونین کی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب سے ملاقات
غازی یونین سی بی اے واسا کے وفد نے سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب رانا محمد سلیم سے ملاقات کی، رانا محمد سلیم کو ڈائریکٹر جنرل (ایم ڈی اے) کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں غازی یونین کے صدر ملک رمضان اوبھایا، ہدایت اللہ خان ،مقداد حسین صدیقی،ہدایت اللہ خان، ملک منیر حسین ہانس،ریاض خان خاکوانی مخدوم ارسلان موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مقداد حسین صدیقی ،ملک منیر حسین ہانس نے کہا ڈی جی صاحب آپ قدم بڑھائیں ھم آپ کے ساتھ ہیں واسا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، ریکوری کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔
ڈی جی (ایم ڈی اے)رانا محمد سلیم نے کہا واسا میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ھوے واسا ملازمین کے تمام مساہل حل کیے جائینگے، واسا ملازمین ھماری ریڑھ کی ہڈی ہیں ھم ان کے بغیر ادھورے ہیں ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وفد نے تعارفی ملاقات کی، جس پر انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے واسا کی ترقی کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے کا عہد کیا۔