Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : دولت گیٹ ہائی سکول میں غزوہ بدر کے حوالے سے سیمینار

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان کے زیر اہتمام غزوہ بدر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سید محمد اکبر بخاری ، رانا اسلم ساغر ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ 17رمضان المبارک اہل ایمان کی جرات و استقامت اور غلبہ حق کا دن ہے۔
غزوہ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشاعت کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر کے واقعے نے یہ ثابت کر دیا کہ ثابت قدمی ، جذبہ جہاد ، شوق ، شہادت ، اطاعت امیر سے کڑے حالات کو اچھے حالات کی طرف موڑا جا سکتا ہے ۔محض دنیاوی وسائل ، آلات جنگ اور سپاہیوں کی کثرت ہی جنگ جیتنے کےلئے کافی نہیں ہوتی۔

اس موقع پر سینئر اساتذہ عابد اقبال ، حافظ محمد علی ، صفدر بشیر ، زاہد علی ، محمد عثمان ، محمد افضل نے کہا کہ اللہ پاک کے ہاں پسند یدہ دین ، دین اسلام ہے اور خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سب سے بڑے داعی ، مبلغ اور محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر کا تذکرہ رمضان المبارک میں اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ یہ غزوہ 17رمضان المبارک 2ہجری کو لڑا گیا ، یہ اسلام کا پہلا فیصلہ کن معرکہ تھا اس معرکہ سے سب سے زیادہ ناکام و نامراد لوگ مشترکین اور یہود تھے، یہ وہ لوگ تھے جو مسلمانوں کے غلبے و سربلندی کو اپنی مذہبی اور اقتصادی وجود کےلئے ایک مستقل خطرہ محسوس کرتے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button