زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا الیکشن، غلام حر غوری گروپ نے میدان مار لیا
ایمپلائز یونین بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے الیکشن میں تین گروپ فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ جس کا انتخابی نشان شیر، پروگریسو لبرل گروپ جس کا نشان پرچم اور تیسر ا فرینڈ گروپ جس کا نشان پھول تھا نے شرکت کی ۔
رات گئے الیکشن کمشنر رانا لیاقت کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پروگریسو لبرل گروپ نے کلین سوئپ کردیا، صدر غلام حر غوری نے 843ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جنرل سیکرٹری ندیم بوسن نے 892 ووٹ لئے، فنانس سیکرٹری رفاق 941ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہرے ،نائب صدر ملک حسنین بوسن نے اور سینئر نائب صدر ملک ساجد علی کالرو نے853ووٹ حاصل کئے ۔
مجلس عاملہ پر ملک ارشد میتلا نے 791 رانا ساجد نے839 مہر مرید عباس ہانسلہ نے 820 محمد سرفراز نے ،خرم عظیم نے771ملک عاشق نے 781ملک عدنان تھہیم نے771 گلریز عباس نے ، شکیل حیدرنے827، ملک جاوید ککرا نے 823 اور شاہد عباس اترانے767 ووٹ حاصل کئے۔
جبکہ ملک صفدر گروپ کے رانا افتخار 789 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے۔
اس موقع پر سابق صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر نے جیتنے والے گروپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ملازمین کے لئے بہتر خدمات سر انجام دینگے ، جبکہ فاتح صدر غلام حر غوری کا کہنا تھاکہ ملازمین نے جو اعتماد دیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ان کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، جو ملازمین مستقل ہونے سے رہ گئے ہیں، ان کو فوری طور پر مستقل کرایا جائے گا، میڈیکل کا مسئلہ حل کرنا پہلی ترجیح ہے، ملازمین کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔