گلوبل سپلائی چین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
شعبہ کامرس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گلوبل سپلائی چین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پاکستان ریلویز ملتان حماد حسن مرزا نے خطاب کیا، سیمینار میں شعبہ کامرس کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار میں طلباء اور طالبات کو سپلائی چین اور لاجسٹک کے بارے میں تفصیلاً معلومات فراہم کی گئی۔
اس سیمینار کا اہم مقصد کاروبار، تجارت اور لین دین کو مزید بہترین کرنے کے طریقوں سے آشنا کرنا تھا۔
اس سیمینار میں حماد حسن مرزا نے سپلائی چین سے متعلق درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔
سیمینار سے چیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے بھی خطاب کیا ، اور گلوبل سپلائی چین سے متعلق حماد حسن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو سراہا ۔
مزید ان کا کہنا یہ تھا کہ ان اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء طالبات اپنی پریکٹیکل لائف کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔
سیمینار میں طلباء اور طالبات نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور سیمینار کے اختتام پر حماد حسن مرزا سے سوالات بھی کیے ۔
اس سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف یاسین، ڈاکٹر خاور ناہید، ڈاکٹر فرہین زہرا، مس انعم ظفر، مظہر اقبال اور سیف اللہ قریشی نے بھی شرکت کی۔