Breaking NewsNationalتازہ ترین
صارفین کے تمام مسائل حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے : جی ایم سوئی گیس
سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے جنرل مینیجر انجینئر شہزاد اقبال لون نے کہا ہے کہ صارفین کے تمام مسائل حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا، اور پریشر بھی ٹھیک ہو جائے گا ،عوام کمپریسر کا استعمال اور چوری کو ختم کر کے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کھلی کچہری میں چیف انجینئر راشد اسحاق ٖ ڈپٹی چیف انجینئرز مرزا مہتاب بیگ ٖ انجینئر حسین ظفر ٖ چوہدری آصف شمیم ٖ بلینگ آفیسر رانا طاہر ٖلاء آفیسر خادم حسین آئی ٹی انجینئر امان اللہ اور سکیورٹی آفیسر سیف الرحمن موجود تھے۔
کھلی کچہری میں پچیس صارفین کی درخواستوں پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔