Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
چھ تولے سونا چوری ہوگیا

زکریا یونیورسٹی کے ملازم نے ساتھیوں پر چھ تولے سونا چوری کاالزام لگا دیا، پولیس انکوائری کے بجائے ملازمین کو مبینہ طور پر تنگ کرنے لگی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے ملازم چودھری یاسین نے پولیس ڈی ایچ کو دی گئی درخواست میں الزام لگایاہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کا چھ تولے سونا گھر سے لا کر دفتر میں رکھا تھا جو ساتھی ملازمین نے چوری کرلیا، پولیس کارروائی کرکے مال مسروقہ واپس دلائے۔
ذرائع کے مطابق ڈین ڈاکٹر جاوید نے بھی چودھری یاسین کے موقف کی تائید کی، جس پر پولیس نے انکوائری کے بجائے ملازمین کو مبینہ طور پر تنگ کرنے لگی ہے۔
یونیورسٹی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واردات مشکوک ہے، ملازمین سے انصاف کیا جائے گا۔


















