Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ایک بامقصد اور تربیتی اسمبلی کا انعقاد

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تھیم آف دی منتھ جنوری 2026 (اچھا شہری )کے تحت گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں ایک بامقصد اور تربیتی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے اپنے خطاب میں طلبہ کو تلقین کی کہ ایک اچھا شہری وہ ہوتا ہے جو قانون کی پابندی کرے، ایمانداری، نظم و ضبط اور برداشت کو اپنی زندگی کا شعار بنائے اور وطنِ عزیز کی عزت و وقار کو ہر حال میں مقدم رکھے۔

سینئر ٹیچر چوہدری محمد علی صاحب نے بچوں کو
بتایا کہ اچھا شہری بننے کے لیے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کو بھی سمجھنا اور ادا کرنا ہوتا ہے، جبکہ سینئر ٹیچر ہاشم خان نے صفائی، وقت کی پابندی، احترامِ انسانیت اور مثبت سوچ کو گڈ سٹیزن شپ کی بنیادی اقدار قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button