Breaking NewsEducationتازہ ترین
گڈٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی مہم میں آرٹ کے مقابلے کا فیصلہ، 5 لاکھ روپے تک انعام مختص

محکمہ سکولز نے بچوں کو ہراسگی سے بچانے کےلئے گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سیمینار منعقد کروائے جانے ہیں، اب اس مہم میں آرٹ کے مقابلے بھی شامل کرلئے گئے جو تحصیل سطح سے شروع ہوکر صوبائی سطح تک منعقد ہوں گے۔
تحصیل سطح پر سکولوں میں مقابلے کے فاتحین کو 50 ہزار روپے ڈسٹرکٹ سطح کے فاتح کو ایک لاکھ روپے جبکہ صوبائی سطح کے فاتح کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ڈی ای اوز، سی ای اوز اور ڈی پی آئی ان مقابلوں کے منعقد کرانے کے ذمے داری ہوں گے جو 22 اپریل سے شروع ہوکر 29 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے، اختتامی تقریب لاہور میں منعقد ہوگی ۔