Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ”، سمرا پبلک سکول میں لیکچر

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی اسکول ملتان کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے گورنمنٹ کی ہدایت "گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ” کے بارے میں لیکچر دیا.

انہوں نے بتایا کہ کس طرح کے لمس پیار اور حفاظت کا احساس دلاتے ہیں اور کون سے لمس انہیں تکلیف یا بے چینی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بچوں کو یہ بھی سکھایا کہ اگر کوئی انہیں برا محسوس کروائے تو انہیں کیا کرنا چاہیے، کس سے بات کرنی چاہیے اور کس طرح خود کو محفوظ رکھنا چاہیے، انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو اپنی باڈی کی پرائیویسی کا حق حاصل ہے اور کسی کو بھی اسے پامال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کے ساتھ اس موضوع پر کھلے عام بات کریں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی اسکول نہ صرف تعلیم پر توجہ دے رہا ہے بلکہ اپنے طلباء کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھی پوری طرح سے کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button