Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

حکومت نے کرائے کی بلڈنگ میں قائم 45 کامرس کالجز ختم کردئیے

افواہیں سچ ثابت ہوگئیں، حکومت نے 45 کامرس کالجز ختم کرکے قریبی جنرل ایجوکیشن کالجز میں ضم کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سرکاری سکولوں کے بعد کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کی سفارشات پیش

جون کے آخری ہفتے میں یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ حکومت نے 45 کالجز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 10 کالجز کو جنرل ایجوکیشن کالجز میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر اساتذہ نے احتجاج کا اعلان کی تو یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
کم انرولمنٹ والے 10 کامرس کالجز کو قریبی جنرل کیڈر کالجز میں منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ

مگر ایک ہفتے قبل ایک میسج سینڈ کیا گیا کہ کرائے کی بلڈنگ میں قائم کامرس کالجز میں داخلے نہ کئے جائیں، جس کے بعد اب 45 کالجز کو ختم کرکے قریبی جنرل ایجوکیشن کالجز میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جو گذشتہ روز منظر عام پر آگیا۔

ان 45 کالجوں ،میں سے چھ بہاولپور ،تین ملتان ،دو فیصل آباد ،پانچ ڈیرہ غازی خان،ایک ساہیوال ،پانچ سرگودھا ،اٹھ گوجرانولہ نو راولپنڈی ڈویژن ،اور پانچ لاہور ڈویژن میں واقع تھے، ان کامرس کالجز میں سے 26 مردانہ 9 خواتین کے اور دس کالجز مخلوط تعلیم کے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کالجوں کو ختم کر کے وہاں موجود سیٹوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، جہاں جنرل کیڈر کے کالج میں سٹاف کو بھجوایا جائے گا وہاں نئی سیٹیں پیدا کی جائیں گی، طلباء و طالبات کو بھی قریب ترین جنرل کیڈر میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button