Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے سب کیمپسز کو ملا کر ’’یونیورسٹی آف وہاڑی‘‘ بنانے کا فیصلہ

حکومت نے ضلع وہاڑی میں یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے زکریا یونیورسٹی اور ایجوکیشن لاہور کے وہاڑی کیمپسز کو ختم کرکے ان کو اپ گریڈ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف وہاڑی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ایچ ای سی نے زکریا یونیورسٹی اور ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلرز کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ایک نئی ترقیاتی اسکیم، جس کا عنوان ہے "چیف منسٹر انیشی ایٹو فار اسٹیبلشمنٹ/ موجودہ یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسز کے اپ گریڈیشن” کو سالانہ ترقیاتی پراجیکٹ 2025-26 میں شامل کیا گیا ہے، جس کے لیے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سب کیمپس اور وہاڑی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے سب کیمپس کو ‘یونیورسٹی آف وہاڑی’ کے نام سے ایک ہی یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی ہے۔

دونوں وائس چانسلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی ٓف وہاڑی کا پی سی ون فوری طور پر بنا کر ارسال کریں تاکہ پراجیکٹ پر کام شروع کیا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button