Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومت پنجاب کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، غیر مسلم طلباء کی سکالرشپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائیگا۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیر مسلم طلباء کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو لاکھوں روپے کا بجٹ دیا جائیگا۔ غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائیگا۔
ہر تحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا، ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔