Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں 8084 خالی تدریسی آسامیوں پر سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری کالجز میں 8084 خالی تدریسی آسامیوں پر سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کافیصلہ، پنجاب بھر میں کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا اعلان کر دیا گیا۔
رواں برس سرکاری کالجز میں 8084 خالی تدریسی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ بھرتی عارضی بنیادوں پر 7 یا 10 ماہ کے لیے کی جائے گی۔
انٹرمیڈیٹ لیول کے لیے 7 ماہ (01-10-2025 سے 30-04-2026) بی ایس لیول کے لیے 10 ماہ (01-10-2025 سے 31-07-2026) ہائرنگ کی جائے گی۔
امیدواروں کا بی ایس ، ماسٹر اور ایم فل پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے، انٹرویو میں کارکردگی پر مارکس دیے جائیں گے ، انٹر کی سطح پر ماہانہ 50ہزار روپے، گریجویٹ کی سطح پر 60 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا ۔


















