Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں سے گورنر کی سرگرمیوں بارے رپورٹ طلب
گورنر پنجاب /چانسلر کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔
گورنر ہاوس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جون 2022 سے لیکر اب تک گورنر /چانسلر نے آپ کی یونیورسٹی میں جو دورے کئے ، کانووکیشنز، سینٹ کے اجلاس میں شرکت کی یا کسی کانفرنس کی صدارت کی ہو، کی تفصیل ایک صفحے کا مختصر (انگریزی اور اردو) فراہم کریں۔
جون 2022 سے اب تک مذکورہ تقریب کی ہائی ریزولیوشن تصاویر کے ساتھ یہ تفصیل 31 مارچ تک ارسال کرنا لازمی ہے ۔