Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے بڑی خبر، اہم مراسلہ آگیا

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کی سنی گئی ، مرادیں بر آئیں ، ایچ ای ڈی نے ڈسپیرٹی الاونس کا مراسلہ جاری کردیا۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ چانسلر نے 25 فیصد خصوصی الاونس دینے کی منظوری دے دی ہے ، جو سکیل ایک سے گریڈ 19 کے ملازمین کودیاجائے گا، یہ الاونس مخصوص تنخواہ، یا لم سم تنخواہ اور ٹنورٹریک پر تعینات اساتذہ کےلئے نہیں ہوگا۔
یونیورسٹیاں اس الاونس کا معاشی دباو برداشت کرنے کےلئے خود انتظامات کریں گی ، اور اضافی معاشی بوجھ طلباء سے وصول کی گئی فیس میں نہیں ڈالا جائے گا۔



















