Breaking NewsEducationتازہ ترین
چانسلر/ گورنر کا زکریا یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے مسائل بارے لاعلمی کا اظہار

چانسلر گورنر سردار سلیم حیدر زکریا یونیورسٹی میں لا اینڈ آرڈ میں ملوث بلوچ طلباء کے مسائل سے لا علم نکلے۔
گزشتہ روز جب ان سے سوال کیاگیا کہ بلوچ طلباء کو مفت تعلیم دی جارہی ہے اور تمام تر سہولیات بھی دی جارہی ہیں مگر وہ لااینڈ آرڈ کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں، ان کے حصے کی فیس بھی ان کے صوبے ادا نہیں کررہے ہیں، جس سے معاشی بڑھ رہے ہیں۔
جس پر گورنر کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، اس بارے میں رپورٹ لی جائے گی، بلوچ طلباء بھی ہمارے ہیں، ان کو سینے سے لگانا ہے، بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔