Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس :گورنر نے فوری طور پر لاء کے امتحانات منعقد کرانے حکم جاری کردیا
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ ہوگیا۔
تین وائس چانسلرز کی بنائی گئی کمیٹی کے رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے فوری طور پر امتحانات کے انعقاد کا حکم جاری کیا ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز اور لاء طلباء کی اپیل نمٹا دی، اور کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء کے فوری امتحانات منعقد کرنے کے انتظامات کرے اور جوکالجز قوائد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ان الحاق شدہ کالجز کے خلاف یونیورسٹی قوائد و ضوابط کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے ۔
جبکہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کر کے 40 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے ،اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے ۔