Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔
مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو 5 رکنی انسداد گداگری ٹیم مقرر کرنے کا کہا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسداد گداگری ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔ پولیس، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے نمائندے ٹیم کا حصہ ہونگے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر فرد بھی کمیٹی کا ممبر ہو سکتا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بھکاری مافیا کیخلاف شکنجہ کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ پریشان کن امرہے، بچے اس شقی القلب مافیا کا آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں۔
گداگروں کیخلاف آپریشن کرکے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button