حکومت نے سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں کے احکامات جاری کر دیئے

جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد منتخب امیدواروں کو 24 فروری 2026 سے 31 مئی 2026 تک کے لیے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024 کے تحت پورٹل پر منتخب امیدواروں کو آج باضابطہ ہائرنگ آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس آئی ایس (SIS) ڈیٹا کی بنیاد پر پہلے سے نشاندہی شدہ ضرورت کے مطابق ایس ٹی آئیز کی بھرتی یقینی بنائی جائے، اسی طرح ڈائریکٹرز پبلک انسٹرکشن کو بھرتی کے عمل کی مکمل نگرانی اور ضلع و اسکول کی سطح پر بھرتی شدہ ایس ٹی آئیز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای اے) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالصتاً میرٹ پر ہائرنگ آرڈرز جاری کریں اور ایس ٹی آئیز کی بروقت جوائننگ کو یقینی بنائیں۔
محکمہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے تاکہ طلبہ کے تعلیمی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔




















