Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مسلم ہائی سکول میں احتجاجی ریلی کےلئے بڑی بیٹھک

گورنمنٹ مسلم ھائی سکول کلمہ چوک ملتان میں ایک گرینڈ احتجاجی ریلی نکالنے کے لیے مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قائدین ملتان رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب, محمد ریاض آصف صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان ,رانا محمد اسلم ساغر صدر پی ٹی یو ملتان, چوہدری مسعود گجر صدر پی ٹی یو ملتان, راؤ قیوم شاہین سرپرست اعلی اہپکا ساؤتھ پنجاب, سعید مجاہد صدر ایپکا ملتان,سید طاہر گیلانی وائس چئرمین ایم سی کیڈر میونسپل کارپوریشن سکولز ملتان, محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب, منظور جاوید سنئیر ٹیچر سٹاف , رانا محمد زاہد ڈویژنل صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان,رانا وجاہت حسین جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان رانا اظہر صدر ایم سی سکولز ملتان محمد مشتاق حسین فنانس سیکرٹری ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان و دیگر عہدہداران نے بھرپور شرکت کی۔

تمام قائدین نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ رانا محمد اسلم انجم کو اگیگا ضلع ملتان کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

تمام قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متحد ہو کر سرکاری ملازمین کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے جائے گی اور تمام احتجاجی ریلیوں ,جلسوں اور دھرنوں کو کامیاب کرایا جائے گا، اور بروز ہفتہ صبح نو بجے گورنمنٹ بوائز مسلم ھائی سکول کلمہ چوک ملتان تا پریس کلب ملتان سے تمام سرکاری ملازمین کی ایک گرینڈ احتجاجی ریلی مشترکہ طور پر نکالی جائے گی اور اس کو متحد ہو کر کامیاب کرایا جائے گا۔

اس میں تمام سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی، ملتان بار ایسوسی ایشنز ، ملتان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشنز ملتان بھرپور شرکت کریں گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button