Breaking NewsNationalتازہ ترین
حکومت نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

حکومت نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔
حکومت نے سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرِثانی درخواست دائر کردی۔ن
ظر ثانی درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور فیصل چوہدری نے ڈرافٹ کی ، سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے جمع کرائی گئی ، جس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کی۔
درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ آرٹیکل انہتر آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔




















