Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں ، پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔

چارسدہ میں پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتےہیں ، اب ہم نےسب دیکھ لیاہےکہ کس طرح تیاری کر کےآنا ہے ہم پر تشدد کرنے والوں کی ایک ایک تصویر میری آنکھوں کےسامنے ہے ، راناثنااللہ اور نہ یہ پولیس والے بچیں گے، جنہون نےعوام پر تشدد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جب ہم نکلیں گےاس کےسامنےکوئی رکاوٹ سامنےنہیں آسکےگی، سپریم کورٹ پرامن احتجاج کے حق کیلئےجا رہے ہیں۔

امپورٹڈحکومت جان لو،ہم تمہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے، امپورٹڈحکومت نےپٹرول اورفضل الرحمان کی قیمت بڑھادی ہے، آئی ایم ایف سےحکم ملا امپورٹڈ نے قیمتیں بڑھا دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بنا تھا تو ایک نعرہ تھاپاکستان کامطلب کیالاالہ اللہ، کسی صورت چوروں اور امریکی غلاموں کوقبول نہیں کریں گے، چوروں کےخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئےہیں ۔

قوم جب آزادی کیلئےکھڑی ہوتی ہےتوہ وہ جہاد یے ، ہماراکارکن علی شاہ، لاہور سے فیصل آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے۔

جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہداورجہادنہیں چھوڑوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button