Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے اور طلباء کے لیے گوگل ورک اسپیس برائے پروڈکٹیوٹی اور کولیبوریشن پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی ہے، جس سے طلباء کو جدید ڈیجیٹل لرننگ اور کولیبریشن ٹولز کی سہولت میسر ہوگی۔

اس پروگرام کے ذریعے طلبا آن لائن کلاس روم، ای میل کی سہولت کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ اسٹوریج اور ڈاکومنٹ شیئرنگ کے ذریعے اپنے تعلیمی مواد تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔

منصوبے کا مقصد طلبا کی ڈیجیٹل اسکلز، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے، اساتذہ اور طلبا کے درمیان مؤثر رابطے اور آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ویژن پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔

یہ منصوبہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور طلباء کو عالمی تعلیمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button