Breaking NewsEducationتازہ ترین
کوٹ ادو میں یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی قائم کرنے کےلئے کیس طلب
وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ ادو میں یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی قائم کرنے کے لئے کیس طلب کرلیا۔
بتایاگیاہے کہ رکن قومی اسمبلی شبیر علی قریشی نے کوٹ ادو میں یونیورسٹی کے قیام کےلئے ایک رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے سمری تیار کرکے کیس فوری پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے حوالےسےایچ ای ڈی پہلے ہی اپنی ورکنگ مکمل کرچکا ہے ۔
امکان ہے ایک دو روز میں سمری وزیر اعلیٰ آفس میں پہنچ جائے گی۔