Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول بند کرنے کا فیصلہ تبدیل، نہم سے انٹر تک کی کلاسز 18 اگست سے مشروط شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا ۔
اب نویں،دسویں جماعت کے طلبا کیلئے سکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی، اس کے علاؤہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا۔
پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
تعلیمی اداروں کو 18 اگست سے 31 اگست تک صبح 8 سے 11 بجے تک تعلیمی ادارے لگانے کی اجازت ہوگی جو سٹاف 9,10 کو پڑھا رہا ہے وہ 18 اگست سے جوائن کرےگا، خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔




















