Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

حکومت پنجاب کا خواتین اساتذہ اور طالبات کےلئے بڑا اعلان

حکومت کا سکولز، کالجز و یونیورسٹی طالبات و فی میل ٹیچرز کیلئے سرکاری سطح پر الگ فی میل بس سروس شروع کرنے کافیصلہ ،پہلے مرحلے میں لاہور سے آغاز ہوگا ۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے سکولز کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ کےلئے الگ سے بس سروس شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا، جس کے کامیاب ہونے پر دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، 85 کروڑ کی لاگت سے بسیں خرید کر خواتین کے لیے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے کیلئے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کرنے کی سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دیں، منصوبے کے تحت خواتین کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے روٹس پر بسوں کو آپریٹ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button