Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ماحولیاتی حالات پر ریسرچ کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی حالات پر ریسرچ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اسٹڈی کے لیے سکولوں سے پانی اور فضائی نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی معیار کی جامع تصویر سامنے آئے، ہر ضلع سے منتخب سرکاری سکولوں کو اسٹڈی میں شامل کیا جائے گا جبکہ لاہور سے 50 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

نمونے حاصل کرنے کی ذمہ داری محکمہ ماحولیات کو سونپی گئی ہے، پنجاب بھر میں یہ اسٹڈی ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی اور آئندہ ہفتے سے سکولوں کے ماحولیاتی نمونے حاصل کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button