Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ

حکومت نے منی بجٹ پارلیمنٹ کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق منی بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری طویل وقت لےسکتی ہے اس ‏لیے پارلیمنٹ سے فوری منظوری کیلئےمشترکہ اجلاس بلاناممکن ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر 360 ارب سے زائد کا منی بجٹ بڑا چیلنج ہے اور اس حوالے سے ‏حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف منی بجٹ کو پارلیمنٹ سےمنظور کرانے پر بضد ہے اور 12جنوری تک منی بجٹ پر ‏عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ کی بات چیت میں آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا۔
حکومت آرڈیننس کے ‏ذریعےجی ایس ٹی استثنیٰ واپس لینےکی تجویز دے گی تجویز پر رضامندی کی صورت میں فنانس ‏بل2022 کا حصہ بنایاجائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12جنوری2022 کو ہو گا، پاکستان کو ‏آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کی ضرورت ہے۔
مزید ایک ارب ڈالرکے لئے آئی ایم ایف کی ‏شرائط پوری کرناہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button