Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے سرکاری کالجز میں واقع سرکاری رہائش گاہ کا ریکارڈ ڈی پی آئی کو ارسال

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے صوبے بھر کے پبلک سیکٹر کالجز میں واقع سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے حوالے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
مراسلے میں کہا تھا کہ صوبے بھر کے ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز اپنے متعلقہ کالجز میں دستیاب تمام سرکاری رہائش گاہوں کی مکمل تفصیلات اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری تمام الاٹمنٹ آرڈرز کی نقول اور ان افسران کی تفصیلات بھی ارسال کریں جو اس وقت سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ہاؤس رینٹ کی کٹوتی قواعد کے مطابق ہو رہی ہے یا نہیں، جس پر یہ تمام معلومات ارسال کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب الاٹمنٹ کا اختیارپرنسپل سے واپس لے لیا گیا ہے، تمام نئی الاٹمنٹس کی منظوری اور اجرا ڈی پی آئی (کالجز) پنجاب کرے گا۔
امکان ہے کہ تمام الاٹمنٹس منسوخ کرکے ازسر نو الاٹمنٹ کی جائیں گی ۔




















