Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں کے سربراہان کے الاؤنس میں اضافہ

محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے الاونس میں اضافہ کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے ہیڈ ٹیچر الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ہیڈ ٹیچر الاؤنس میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے اسکول سربراہان کو مالی طور پر بڑا ریلیف ملے گا۔
میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہیڈ ٹیچرز کو اب ان کی کارکردگی سے منسلک اضافی الاؤنس بھی دیا جائے گا، جس کی رقم 5 ہزار سے 10 ہزار روپے ماہانہ تک ہو گی اس اقدام کا مقصد اسکولوں میں انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور باصلاحیت و محنتی سربراہان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔




















