Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں تعینات 600 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کنٹریکٹ میں مزید چار ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔
سکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ دسمبر 2025 میں ختم ہو چکے تھے، تاہم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود گارڈز بدستور ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ اب کنٹریکٹ میں توسیع کے بعد ان کے بقایا جات بھی جاری کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹس میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے جبکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر سکیورٹی گارڈز کو 10 سال کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جا سکے۔




















