Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت ایجوکیشن سسٹم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے : چوہدری زاہد اقبال

اسسٹنٹ کمشنرتحصیل صدر ملتان چوہدری زاہد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے تعلیمی وژن کے تحت نئی تعلیمی اصلاحات کی روشنی میں حکومت ایجوکیشن سسٹم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گورنمنٹ کمپری ہنیسو ہائیر سکینڈری سکول میں اُوٹ آف سکول چلڈرن کے سکولوں میں نئی ڈاخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اسسٹنٹ کمشنرتحصیل صدر ملتان چوہدری زاہداقبال نے مزید کہا اس سلسلے میں اُوٹ آف سکولز چلڈرن کے سکولوں میں داخلے کے لیے بھر پورمہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کے تحت تقریباپاکستان بھر میں اڈھائی کڑور سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ہمیں ان بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لیے اجتماعی وانفرادی کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ترقی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اور حکومت پنجاب ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، جس سے معیار تعلیم بہتر ہو گا اور شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی،سکول کونسل کے ممبران والدین اور اساتذہ کرام مل کر اس نئی داخلاء مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنایا جا سکے۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی قیادت و رہنمائی میں سرکاری سکولز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں رہے ہیں تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری منورحسین کمال، سکول ھذاکے ہیڈ ماسٹر عابد فرید خان بزدار، سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، ایجوکیشن أفیسر میاں منیر احمد، اسلم خان قیصرانی، محبوب اشرف سکول کونسل کے ممبران و معززین علاقہ ، ڈی ای او سکینڈری عالیہ نہکت،ڈی ای او ایلمنٹری راؤشمشاد علی خان، بہاول قیوم، عفت مسعود،ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نزہت پروین،ریاض احمد آصف،ظفر خان بابر، علی رضا صدیقی،اور مختلف سکولوں کے ھیڈ ٹیچرز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button