Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی رائے بھی لی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومتی اتحاد اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں حکومتی اتحادیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ معیشت کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، روپے کی قدر کے لیے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی رہنماؤں نے سخت فیصلوں پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button