Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کےلئے پیپرا رولز میں نرمی کا فیصلہ

کلاس رومز کی جلد تعمیر کے لئے سکولز مینجمنٹ کے زیرنگرانی جاری منصوبوں کےلئے پیپرا رولز میں ایک بار نرمی کرنے کا فیصلہ

تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکول مینجمنٹ کونسل کے تحت جاری تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے وہ سرکاری اسکول جہاں ایس ایم سی کے ذریعے کلاس رومز یا دیگر عمارتوں کی تعمیر کا کام پہلے سے جاری ہے، ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے حکومت نے بعض مالیاتی اور انتظامی قواعد میں عارضی نرمی فراہم کی ہے۔

اس خصوصی رعایت کے تحت بعض مالیاتی قواعد، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد اور بعض صوبائی ٹیکسز کی شرائط میں نرمی دی گئی ہے تاکہ جاری منصوبے بلا تعطل مکمل کیے جا سکیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق یہ رعایت صرف ایک مرتبہ اور صرف پہلے سے جاری منصوبوں کے لیے دی گئی ہے، جبکہ نئے تعمیراتی منصوبوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور تکنیکی ہدایات کے مطابق مکمل کرنا لازمی ہوگا اور متعلقہ ضلعی حکام اس عمل کی نگرانی کریں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری اسکولوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کلاس رومز کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button