Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت کا پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو انٹرنیشنل ڈگری کے اجراء کیلئے چھوٹ دینے کا فیصلہ

حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو انٹرنیشنل ڈگری کے اجراء کیلئے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کی ڈگریاں آفر کرنے کیلئے حکومتی پاپندی ختم کر دی گئی ہے۔

اس ضمن میں وزارت تعلیم نے مراسلہ جاری کیا ہے۔

نجی یونیورسٹیوں کو غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی آزادی ہوگی۔

لاہور سمیت ملک بھر کی 80 سے زائد پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو حکومتی پالیسی سے فائدہ ہوگا۔

نئی حکومتی پالیسی کے نفاذ سے پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں جاری فارن ڈگریوں کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔

غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدہ کی حکومتی شرائط صرف سرکاری یونیورسٹیوں پر لاگو ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button