Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ چند ماہ میں ختم کرنے کی خوشخبری سنادی

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان ‏کو بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے۔

بجلی کے نرخوں میں 4.74 روپے فی یونٹ اضافے پر جماعت اسلامی کے ‏سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کےنام ‏پرعوام سے بھتہ لیا جا رہا ہے عوام کوبجلی کی قیمتوں کی مد میں لوٹا جا رہا ہے 33لاکھ ‏مساجدسےٹی وی بل وصول کئےجارہےہیں۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے تحریک پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا بجلی کی فی یونٹ ‏قیمتوں کاتعین کرتاہے جب بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہےتوفیول ایڈجسمنٹ ساتھ ساتھ کی جاتی ‏ہے۔

علی محمدخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےدور میں بڑے ڈیم بنانے پر توجہ نہیں دی گئی ‏، فیول پرائس ایڈجسمنٹ آئندہ چندماہ میں ختم ہونےکی امیدہے اپوزیشن کی نظرمیں نیپراکی ‏رپورٹ دیکھنے کا زاویہ کچھ اور ہے وزیراعظم عمران خان نے ہی مہمند ڈیم پر کام شروع کروایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button