سکول اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکینڈری سکول گلگشت ملتان میں گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی جلسے میںمرکزی قائدین بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،ر انا انوار الحق ، رانا لیاقت علی ، محمد صفدر ، سید فیاض گیلانی ، محمد ندیم پھل ، محمد سعود جان ، رانا نوریز طارق نے شرکت کی ۔
میڈیم رخسانہ انور قائم مقام چیئر مین گیگا پنجاب نے جلسے میں خصوصی شرکت کی، مقامی قیادت میں محمد بلال ملنہانس ، رائو طار ق ، چوہدری صابر محمود ، رائو ذوالفقار ، حافظ محمد سلیم ، رانا قمر ، رانا اسلم ساغر ، مسعود گجر ، رائو اجمل ، عبد الرحمان صدیقی ، غضفر عباس ، خواجہ منیب ، روف شاہ ، محمد نظر ، محمد چن ، رانا فاروق عمر ، ملک خضر حیات ، عابد حسین کھچی ودیگر نے شرکت کی۔
مرکزی قائد ین نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے اساتذہ کے مسائل نہ کیے تو 26 ستمبر کو مین سول سیکرٹریٹ لاہور پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا اور مطالبا ت کی منظوری تک جاری رہے گا، اگر اس کے بعد بھی مسائل حل نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ ہوگا۔
سرکاری سکولوں کی ٹھیکیداروں کو حوالگی کا فیصہ واپس لیا جائے پرانا ٹائم ٹیبل بحال کیا جائے لیو انکیشمنٹ کا کالا قانون واپس لیا جائے sse/aeo,sکی منتقلی کی جائے سروس رولز میں خامیوں کا خاتمہ کیا جائے ، ٹرانسفر رولز میں خامیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
کمپیوٹر الاؤنس ، میڈیکل الائونس میں اضافہ کیا جائے ان سروس پروموشن اور ٹائم سکیل فوری دیا جائے، مطالبات پیش کیے گئے۔
احتجاجی جلسے میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی، ہال اندر اور باہر سے کچھا کھچ بھر ہوا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی جبر اور انتقامی کاروائیاں اساتذہ کا راستہ نہیں روک سکتیں ، قائدین کا عزم ، اساتذہ ملتان کا 26 ستمبر کو لاہور دھرنے میں شرکت کرنے کا بھر پور اعلان کیا۔