ایمرسن یونیورسٹی کو 35 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی گئی

ڈاکٹر شوکت ملک وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی گورنر پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، پنجاب سے گزشتہ روز ملاقات ھوئی۔
اس موقعہ پر انہوں نے گورنر کو یونیورسٹی بارے بریف کیا، اور بتایا کہ چارج لینے کے ساتھ ھی انیوں نے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے کام شروع کر دیا ھے، اور ایجوکیشن گورنس کو بہتر کرنے کے لیے یونورسٹی اکیڈمک کونسل کا پہلا اجلاس طلب کر لیا ھے۔
گورنر نے ان کے کام کی تعریف کی، گورنر پنجا ب بلیغ الرحمن نے اس موقہ پر کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی میں نئے ایجوکیشنل پروگرام فوراً شروع کیے جائیں، اور اس کو جدید تعلیم سے ھم آھنگ کیا جائے، اور اگر ضرورت ھو تو نئی بلڈنگز بھی بنائی جائے اور وہ پروگرام شروع کیے جائیں جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو اور ایجوکیشن کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
اساتذہ نصاب کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ ملک کے اچھے شہری بنیں۔
ڈاکٹر شوکت ملک کا ایمرسن یونیورسٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد انکی گورنر صاحب سے پہلی ملاقات ہوئی، جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکٹری ٹو گورنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک نے گورنر صاحب کو یونیورسٹی کے مسائل کے بارے میں بھئ آگاہ کیا جن میں اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کے مسائل شامل تھے۔
جن پر گورنر صاحب نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایمرسن یونیورسٹی کے مسائل کو فورا حل کرنے کا کہا اور اس موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک نے اس نئی یونیورسٹی کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں اور طلبہ کی سکالر شپ اور دیگر اخراجات کے بارے میں بتایا اور َبجٹ کی درخواست کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے لیے 35 کروڑ کی فوری گرانٹ جاری کردی گئی۔




















