درس قرآن پر مسلح گارڈ کی فائرنگ پر اسلامی جمعیت طلبا کا احتجاج
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اوکاڑہ کے درس قرآن پر مسلح سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ تعلیمی درس گاہ میں اس طرح کے واقعات طلبہ میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے پُرامن درس قرآن پر وی سی کے گارڈ کا حملہ کسی صورت برداشت نہیں، انتظامیہ اس واقع کی انکوائری کرے اور سیکیورٹی افسر کو معطل کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ سے اسلامی جمیت طلبہ کے کارکنان زخمی ہوئے، لیکن ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اگر صورت حال یہی رہی تو ہم جامعہ اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ اوکاڑہ شہر کو بند کردیں گے، اور حالات کی ذمہ دار پولیس انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔
ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن ہم جامعہ کے امن کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔