Breaking NewsSportsتازہ ترین
ٹوکیو پیرا لمپکس : حیدر علی گورلڈ میڈل حاصل کرنے پہلے پاکستانی بن گئے

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی۔
حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی، جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں



















