Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حامد سعید بھٹی نے بطور کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ چارج سنبھال لیا

حامد سعید بھٹی نے بطور کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ چارج سنبھال لیا انہوں نے حامد سعید بھٹی نے بطور کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ کا چارج سنبھال کر اپنے سیکٹر کے آ فیسر اجلاس منعقد کیا۔

میٹنگ میں ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) عبد الروف کھوکھر، سسٹم اینالسٹ،قاضی مجیب الرحمٰن،ڈپٹی کنٹرولر (میٹرک) عبد الحمید خان،اسسٹنٹ کنٹرولر (کنڈکٹ) محمد منور پاشا، اسسٹنٹ کنٹرولر (سیکریسی) محمد نواز صدیقی،اسسٹنٹ کنٹرولر (ویری فیکیشن سیل) محمد سرور وسیم نے شرکت کی۔

کنٹرولر امتحاناتحامد سعید بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں، ٹیم ورک کو اپنا شعار بنا ئیں،میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں۔

لہذا پبلک کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آ ئیں،جائز کام میں تاخیر ناقابل برداشت ہے، ہر جائزکام آور دفتر کے مفاد میں اچھی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرونگا،ادارے کی عزت و وقار کیلئے کوشاں رہیں،انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button