جامعہ زرعیہ : "پلانٹ بریڈرز رائٹس ایپلیکیشن پروسیجرز” کے موضوع پر ہینڈز آن ٹریننگ سیشن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام "پلانٹ بریڈرز رائٹس ایپلیکیشن پروسیجرز” کے موضوع پر ہینڈز آن ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، جس میں محمد اویس ڈپٹی ڈائریکٹر، پلانٹ بریڈنگ رجسٹری اور ڈاکٹر محمد شفیق، ایگزامینر پلانٹ بریڈرز رائٹس رجسٹری، نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔
سیشن کی افتتاحی تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ بیج کی ورائٹی پروٹیکشن بہت اہم ہے۔ انہوں نے سیڈ اکیڈمی بنانے کی تجویز پیش کی اور وفاقی سیڈ سرٹیفیکیشن آفس کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اس سیشن میں کموڈٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیصل آباد، خانوال، ساہیوال، این اے آر سی، اسلامیہ یونیورسٹی، سی ای ایم بی، بی زیڈ یو، غازی یونیورسٹی، خواجہ فرید اور پرائیویٹ سیکٹر سے تقریباً 100 افراد نے شرکت کی، ان میں سے کئی افراد نے آن لائن بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ریسورس پرسنز نے پربر ایپلیکیشن کے عمل سے متعلق شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز نے اختتامی کلمات میں عوامی اور نجی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان ان دونوں شعبوں کے درمیان تعاون کے لیے مسلسل کام کرتا رہے گا۔



















