Breaking NewsEducationتازہ ترین
حارث بلوچ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان منتخب

سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سردار عابد ڈوگر کے مطابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ثوبان شرجیل نے اراکین جامعہ ذکریا ملتان سے مشاورت کے بعد سیشن 2022-23 کیلئے حارث بلوچ کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا ملتان منتخب کیا ہے۔
حارث بلوچ جامعہ بہاوالدین ذکریا ملتان میں ایگریکلچر کے طالب علم ہیں ،حارث بلوچ اس سے پہلے ناظم علاقہ مین کیمپس جامعہ زکریا کی ذمہ داری پر فائز رہے ہیں۔


















