Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملک بھر کے تعلیمی اداروں و رہائشی یونٹس میں ہفتۂ حیا منایا گیا

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں و رہائشی یونٹس میں ہفتۂ حیا منایا گیا، جس کے تحت خصوصی پروگرامات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

جن میں مقررین نے اسلام میں حیا کی اہمیت اور معاشرے میں بڑھتی بے حیائ کے باعث پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں سامعین سے اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر طالبات میں حیا کے حوالے سے خصوصی پمفلٹس اور مصنوعات کی تقسیم بھی کی گئی۔ ناظمۂ اعلی اسلامی جمعیت طالبات اسماء اعجاز نے حیا ویک کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حیا معاشرے کا وہ بنیادی وصف ہے جو افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور حیا کی ترویج کے ساتھ ہی ہم معاشرے کو صحیح نہج پر گامزن کر سکتے ہیں۔
اسلامی جمعیت طالبات اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں شعور و آگہی پھیلانے کے لئے برسرِ پیکار ہے اور طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے بھی کوشاں ہے” ,

حیا ویک کے موقع پر جمعیت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی چلائی گئی، اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی حیا کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button