ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودہراں سے 80 ہیڈ کانسٹیبلز اسسٹنٹ سب انسپکٹر کورس کےلئے منتخب

قائم مقام ریجنل پولیس آفیسرخرم شہزاد کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان،وہاڑی، خانیوال اور لودہراں سے 80 ہیڈ کانسٹیبلز کو ASI اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے کورس کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، جنہیں بعد ازاں میڈیکل فٹنس پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور بھجوایا جائے گا ۔
سلیکشن کے لئے ریجن سے کل150ہیڈ کانسٹیبلز کو طلب کیا گیا تھا، جن کو کمیٹی کے ممبران ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ راؤ نعیم شاہد، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمداور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالر حیم نے سنیارٹی لسٹ اور میرٹ کے مطابق 80 ہیڈ کانسٹیبلز کو سلیکٹ کیا۔
ملتان سے 45ہیڈ کانسٹیبلز،بوہاڑی سے 13،خانیوال سے 14اور لودہراں سے 8ہیڈ کانسٹیبلز کو سلیکٹ کیا گیا ۔
اس موقع پر قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد کا کہناتھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب راؤ سردار کی ہدایت پر پولیس افسران کو ترقی کے لئے جلد از جلد کو رس کروائے جائیں، تاکہ ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں ، پولیس افسران کی ترقی کے لئے ان کو یہ کورس کرنا لازمی ہوتا ہے۔


















