Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ڈویژن بھر میں 56 ہیٹ ریسپانس سنٹر قائم کردیے گئے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں 56 ہیٹ ریسپانس سنٹر قائم کردیے گئے، جبکہ پینے کے پانی کے 52 عارضی پوائنٹس بھی بنادیے گئے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہیٹ سٹروک ریسپانس کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر، دیہی مراکز صحت، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز، ریسکیو 1122دفاتر کو ابتدائی ہیٹ ریسپانس سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی لگائی جاچکی ہے جبکہ ادویات فراہم اور مشینری فعال کردی گئی ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات دیے کہ بڑی اور اہم مارکیٹوں میں ہیٹ ریسپانس کاؤنٹرز قائم کئے جائیں، جہاں مکمل فرسٹ ایڈ سامان فراہم اور عملہ تعینات کیا جائے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھوپ میں نا نکلیں، ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر جائیں۔

بار بار پانی پئیں جبکہ غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کریں۔دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نا بیٹھیں، بچوں کو گاڑی میں نا چھوڑیں۔ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، صفائ کا خاص خیال رکھیں۔ زیادہ پسینہ کی صورت میں نمکول یا شکنجوین استعمال کریں۔

بخار، جسم پر گرمی دانے، غنودگی، پٹھوں میں درد، نیم بے ہوشی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔

متاثرہ شخص کو ٹھنڈی جگہ پر لٹائیں، پانی کے چھینٹے ماریں یا پٹیاں کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button