Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء کےلئے مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءکیلئے مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ۔

اس سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ ایچ ای سی نے طلباءکو بڑا ریلیف دے دیا ، کمیشن نے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءپر مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء دوسری یونیورسٹی میں تبادلہ کرانے کیلئے این او سی نہیں لیں گے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو این او سی مانگنے سے روک دیا ۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءکو دوسری یونیورسٹیوں میں تبادلوں کیلئے این او سی لینے کی شرط تھی، جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے این اوسی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button