ایچ ای سی ٹیم کی زکریا یونیورسٹی آمد

چیئرمین ایکریڈیشن کونسل ایچ ای سی کی زیر قیادت ماہرین کی ٹیم نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔
ایکریڈیشن کونسل کی ٹیم کا مقصد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ایگرانومی ، سوائل سائنسز ، پلانٹ بریڈنگ، ہارٹیکلچر ، پولٹری سائنس ، فو ڈ نیوٹریشن کی ایکریڈیشن کونسل سے الحاق کرنا ہے۔
ٹیم کی سربراہی چیئرمین ایکریڈیشن کونسل ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کی، جبکہ اس وفد میں ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈاکٹر انوار الحق، ڈاکٹر شاہد محمود ، ڈاکٹر ظفر گوندل ، ڈاکٹر محمد توصیف، ڈاکٹر انوار ، ڈاکٹر محمد عدیل، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر حفیظ احمد و دیگر ماہرین شامل تھے۔
ایکریڈیشن ٹیم نے شعبہ ایگرانومی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا ، اور شعبہ جات کے الحاق کے لیے مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا ۔
ایکریڈیشن ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ بھی ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد ، ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، ڈاکٹر عامر بشیر ، ڈاکٹر رانا عبدالقیوم و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
ایکریڈیشن ٹیم کے ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی کو اہم تجاویز دیں اور شعبہ جات کے الحاق کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
وائس چانسلر نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی ترویج و ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کا تزکرہ کیا ، اور مستقبل قریب کے منصوبہ کے جات کے حوالے سے بھی ممبران کو آگاہی فراہم کی۔



















