Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طالب علم دوسری یونیورسٹیوں کی لیبارٹریاں اور لائبریریاں استعمال کرسکیں گے

سرکاری یونیورسٹیز کے وسائل تک طالبعلموں کو رسائی دینے کا فیصلہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تمام سرکاری یونیورسٹیز میں قائم سائنس لیبز تک رسائی دینے کا منصوبہ نافذ کر دیا گیا۔ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تمام یونیورسٹیز میں رسائی ہوگی۔

سرکاری یونیورسٹیز کے طالبعلموں کو دوسری یونیورسٹیز میں قائم لیبارٹریز سے سائنسی سیمپل پر تجربہ کرنے کی اجازت ہوگی، ایچ ای سی نے سائنسی آلات کے استعمال اور تجربہ کرنے کے خواہش مند طالبعلموں کی سہولت کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو رسائی دینے کے احکامات دیے گئے ہیں، رسائی ملنے سے چھوٹی سرکاری یونیورسٹیز کے طالبعلموں کو فائدہ ہوگا۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ جن سکالرز کے تھیسز کے موضوعات کی منظوری ہو چکی ہوگی، وہ ایچ ای سی میں سائنسی تحقیق کے لیے درخواست جمع کرائیں گے، جس کے بعد انہیں متعلقہ یونیورسٹی میں بھیجا جائے گا۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیقات میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button